حملہ آور خاتون نے جامعہ کراچی میں آنے کیلئے کس چیز کا ا ستعمال کیا؟تفتیشی حکام نے پتا لگا لیا

حملہ آور خاتون نے جامعہ کراچی میں آنے کیلئے کس چیز کا ا ستعمال کیا؟تفتیشی ...
حملہ آور خاتون نے جامعہ کراچی میں آنے کیلئے کس چیز کا ا ستعمال کیا؟تفتیشی حکام نے پتا لگا لیا
سورس: Screengrab

  

  کراچی(سٹاف رپورٹر) تفتیشی حکام کے مطابق خود کش حملہ آور خاتون نے جامعہ کراچی میں آنے کے لیے ممکنہ طور پر رکشے کا استعمال کیا۔

روزنامہ پاکستان کے مطابق جامعہ کراچی خود کش حملے کے حوالے سے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ خاتون خودکش حملہ آور نے جامعہ کراچی میں داخلے کیلیے مسکن گیٹ کا راستہ استعمال کیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق ممکنہ طور پر خاتون جامعہ کراچی میں دوپہر 1 بج کر 56 منٹ پر داخل ہوئی، نمبر پلیٹ سے رکشے کی تلاش کی جارہی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز جامعہ کراچی میں خاتون نے وین پر خود کش حملہ کیا جس میں سوار تین چینی شہری اور ایک پاکستانی جاں بحق ہو گیا، اس کے علاوہ تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -