سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے بارے پریشان کن خبر آگئی، ہسپتال منتقل

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے بارے پریشان کن خبر آگئی، ہسپتال منتقل
سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے بارے پریشان کن خبر آگئی، ہسپتال منتقل

  

ملتان (این این آئی) سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کو دل میں تکلیف ہونے پر ملتان میں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔جاوید ہاشمی ملتان کے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنے کیلئے پہنچے۔روزنامہ پاکستان کے مطابق اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ سینے میں درد محسوس ہوا تو چیک آپ کیلئے ہسپتال آیا ہوں۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ تھوڑے دن انتظار کریں پھر آپ کی سرجری کریں گے۔سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان حکومت کے 5 سال پورے کرتے مگر ان کے طرزِ حکومت نے اس کی گنجائش ہی نہیں چھوڑی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -