سوشل میڈیا پر شہری کے انتقال کی خبریں،حقیقت کیا نکلی؟ جان کر حیرت کی انتہا نہ رہے

سوشل میڈیا پر شہری کے انتقال کی خبریں،حقیقت کیا نکلی؟ جان کر حیرت کی انتہا نہ ...
سوشل میڈیا پر شہری کے انتقال کی خبریں،حقیقت کیا نکلی؟ جان کر حیرت کی انتہا نہ رہے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر ایک باریش شخص کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان سے متعلق ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس میں لکھا گیا تھا کہ انکل کا انتقال ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ فیسبک پر ایک شخص کی مسجد میں سوتے ہوئے تصویر لی گئی اور ان کے انتقال کے کیپشن کیساتھ وائرل کر دی گئی ،جس کے بعد ان کی اب ویڈیو سامنے آئی ہے اور انہیں یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ وہ مرے نہیں ہیں مسجد میں سو گیا تھا جس پر کسی نے ان کی تصویر لے کر غلط خبر پھیلائی کہ میں مر گیا ہوں ۔ اس ساری ویڈیو کو ایک شخص نے شیئر کرتے ہوئے لکھا مسجد میں سوتے وقت دھیان رکھیں ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -