لاہور ہائیکورٹ نے مریم نوا ز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لینے پر خارج کر دی 

 لاہور ہائیکورٹ نے مریم نوا ز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لینے پر خارج ...
 لاہور ہائیکورٹ نے مریم نوا ز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لینے پر خارج کر دی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی جانب سے عمرے کی ادائیگی کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی عمرے کی ادائیگی کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس سرداراحمد نعیم پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔ عدالت میں مریم نواز کے وکیل نے اپنی درخواست واپس لے لی، مریم نواز کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مجھے میرے کلائنٹ نے ہدایات دی ہیں کہ عمرے کی ادائیگی کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی جائے ،عدالت نے درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر یکے بعد دیگرے تین بینچ بنائے گئے تھے جنہوں نے درخواست پر سماعت سے معذرت کی تھی اور اب یہ لاہور ہائیکورٹ کا چوتھا بینچ تھا جس نے کیس پر سماعت کی لیکن مریم نواز نے اپنی درخواست واپس لے لی ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -