دعا زہرہ کے لاپتا ہونے اور پھر ملنے کا معاملہ، ادکارہ سجل علی نے بھی اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے والدین کو نصیحت کر دی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)دعا زہرہ کے معاملے پر شوبز شخصیات نے بھی اپنے اپنے خیالات اور رائے کا اظہار کرنا شروع کردیاہے، اس ضمن میں اداکارہ سجل علی نے میدان میں آتے ہوئے والدین اور بچوں کیلئے نصیحت کر دی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں اداکارہ سجل علی نے کہا کہ ”مجھے اس بات پر یقین ہے کہ ہمیں بچوں کیساتھ ساتھ والدین کو بھی یہ سکھانا چاہیے کہ بچوں کے ساتھ کس طرح سے پیش آنا ہے۔والدین کو چاہیے کہ وہ ہفتے میں کم سے کم 1 گھنٹہ اپنے بچوں کے ساتھ گزاریں اور جانیں کہ بچے کیا چاہتے ہیں“۔
I believe alongwith teaching children how to behave and conduct themselves, we should also teach parents how to treat their children. Parents should get weekly classes (one hour a week, minimum) on how to deal with children & their dilemmas.
— Sajal Ali (@Iamsajalali) April 26, 2022
یاد رہے کہ اداکارہ سجل علی پا کستان کی مشہور اداکارہ ہے جنھوں نے متعدد مشہور ڈراموں میں کام کیا ہے ان کی شادی 2020ءمیں اداکار احد رضا میر سے ہوئی جو زیادہ عرصہ چل نہ سکی اور 2022ءمیں ان کی علیحدگی کی خبریں سامنے آ گئیں۔ان دنوں اداکارہ ڈرامہ سیریل" صنف آ ہن "میں کام کرتی نظر آ رہی ہیں۔