اداکارہ متھیرا نے نوجوان لڑکیوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

اداکارہ متھیرا نے نوجوان لڑکیوں کیلئے پیغام جاری کر دیا
اداکارہ متھیرا نے نوجوان لڑکیوں کیلئے پیغام جاری کر دیا
سورس: instagram

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی سے لاپتا ہونے والی نوجوان لڑکی دعا زہرہ کو لاہور پولیس نے کڑی کوششوں کے بعد ڈھونڈ نکالا جس کے بعد یہ انکشاف سامنے آیا کہ دعا اپنی مرضی سے لاہور آئی اور ظہیر نامی لڑکے سے نکاح کیا۔ اس پیشرفت پر شوبز شخصیات بھی اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہیں اور اسی حوالے سے اداکارہ متھیرا نے بھی نوجوان لڑکیوں کو مخاطب  کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے۔

 تفصیلات کے مطابق متھیرا نے اپنے اکاﺅنٹ پر سٹوری لگائی جس میں انھوں نے لکھا کہ ”یہ والدین کے لیے بہت بڑی بات ہے کہ اس طرح کے کچھ کیسوں کی وجہ سے اصل میں گمشدہ لڑکیوں کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا تا۔انھوں نے لڑکیوں کو نصیحت کرتے ہوئے لکھا کہ ” پیاری لڑکیوں اگر کوئی لڑکا یا آ دمی آپ سے پیار کرتا ہے تو وہ کبھی آپ کو گھر سے بھاگنے کا مشورہ نہیں دے گا جس سے آپ کے والدین کو تکلیف پہنچے۔یہ بہت ہی برا طریقہ ہے جس میں کوئی آپ کو شادی کے لیے اس طرح سے کہے گا“۔

یاد رہے کہ دعا ئے زہرا پاکستان کے شہر کراچی کی رہائشی ہے جو 10دن پہلے اپنے گھر سے لاپتہ ہوئی تھی اور اب وہ سب کے سامنے آ گئی ہے اور اس نے اپنی مرضی سے شادی کا اعتراف بھی کیا ہے اور وہ اہنے شوہر کے ساتھ اس وقت اوکاڑہ پولیس کی تحویل میں ہے ۔

واضح رہے کہ دعائے زہرا نے اپنے والدین کے ساتھ واپس جانے کے بجائے اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کو ترجیح دی ہیں۔ 

مزید :

تفریح -