پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا،وزیراعلیٰ کے چناؤ پر بحث ہو گی

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا،وزیراعلیٰ کے چناؤ پر بحث ہو گی
پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا،وزیراعلیٰ کے چناؤ پر بحث ہو گی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعددوبار ہ اجلاس کل ہوگا جس میں وزیرا علیٰ پنجاب کے چناؤپر بحث ہو گی۔

نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس کل بلا لیا گیا ہےجس کیلئے اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے قوائد و ضوابط بھی جاری کیے گئے ہیں جن کے مطابق پنجاب اسمبلی میں کل کے اجلاس میں مہمانوں کا داخلہ بند ہے ،ارکان اسمبلی موبائل فون اپنے ساتھ نہیں لے کر جاسکتے اور صحافیوں کا بھی پنجاب اسمبلی میں داخلہ بند ہے جبکہ خواتین اراکین اسمبلی اپنا ہینڈ بیگ بھی اسمبلی میں نہیں لے جا سکیں گی۔

متحدہ اپوزیشن نے کل کے اجلاس کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں ،  پیپلز پارٹی نے اپنے اراکین  اسمبلی کو لاہور پہنچنے کا حکم دے دیا ہے اوراتحادی گروپ جن میں علیم خان ، ترین گروپ اور چھینہ گروپ شامل ہیں ان کو بھی اجلاس میں حاضری یقین بنانے کی ہدایت کی  گئی ہے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کل ہونے والے اجلاس کی صدارت سپیکر اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ ہی کریں گے جس پر ایوان میں ہنگامہ آرائی بھی ہو سکتی ہے اور نئی رولنگ آنے کا بھی امکان ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -