بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں

بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں
بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) 32سالہ پاکستانی اداکارہ حرا مانی اپنے شوہر کے ہمراہ ایک سکول میں بچوں سے ملنے گئی جہاں انھوں نے تصاویر بنا کر اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر شیئر کیں جنھیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے انھیں آ ڑے ہاتھوں لیا.
تفصیلات کے مطا بق کتابوں کے عالمی دن پر اداکارہ اور ان کے شوہر کو ایک نجی سکول میں بچوں کے لئے بلایا گیا جہاں پر انھوں نے بچوں کے ساتھ ایک کہانی سنانے کا سیشن رکھا گیا جس کی تصاویر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں اس کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ ” آج ہمیں کتابوں کے عالمی دن پر بچوں کو کہانی سنانے کے لیے دعوت دی گئی جہاں پر ہمیں بہت بہترین اور ذہین بچوں سے ملنے کا موقع ملا“۔


اس موقع پر اداکارہ نے سفید رنگ کی شرٹ اور نیلی جینز پہنی تھی ان کی تصاویر سامنے آ نے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اپنے کمنٹس کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
ایک صارف امبرین مبین نے لکھا کہ ” جس کی شرٹ کے بٹن بند ہونے چاہیے تھے اس کے کھلے ہیں اور جس کے کھلنے چاہیے تھے اس کے بند ہیں“۔

اسی طرح ایک صارف مریم خان نے لکھا کہ ” مجھے لگتا ہے شاید آپ ایک سکول میں گئی ہیں ایسی جگہوں پر جانے کے لیے آپ کو اپنے لباس کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ جہاں آپ گی ہیں وہ بچے آپ کی پیروی کریں گے“


ایک اور سوشل میڈیا صارف حنا خان نے لکھا کہ ” بچے آ پ سے یہ سب ہی سیکھے گے آ پ کو اپنے لباس کا خیال رکھنا چاہیے“۔

یاد رہے کہ اداکارہ حنا مانی پاکستان کی مشہور اداکارہ ہے جن کی شادی اداکار مانی کے ساتھ ہوئی ہے اور ان کے دو بیٹے بھی ہیں ان دنوں اداکارہ ڈرامہ سیریل قسمت میں کام کرتی نظر ا ٓرہی ہیں۔

مزید :

تفریح -