کے الیکٹرک کی مارچ کے ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ درخواست کی نیپرا ہیڈ کوارٹرز میں عوامی سماعت ہوئی 

کے الیکٹرک کی مارچ کے ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ درخواست کی نیپرا ہیڈ ...
کے الیکٹرک کی مارچ کے ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ درخواست کی نیپرا ہیڈ کوارٹرز میں عوامی سماعت ہوئی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل الیکٹرک  پاور ریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا) ہیڈ کوارٹر زمیں کے الیکٹر ک کے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی عوامی سماعت ہوئی جس کی صدارت چیئر مین نیپرا انجینئر توصیف ایچ فاروقی نے کی ۔

نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق اسلام آباد نیپرا ہیڈ کوارٹرز میں کے الیکٹرک کی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر عوامی سماعت ہوئی جس کی قیادت چیئر مین نیپرا نے کی ،سماعت میں نیپرا ممبران انجینئر رفیق احمد شیخ اور انجینئر مقصودانور خان بھی موجود تھے۔ کے الیکٹرک نے ایف سے اے کی مد میں 5روپے 27پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی،نیپرا کی جانچ پڑتال کے مطابق اضافہ 4روپے 83پیسے بنتا ہے اور اطلاق ایک مہینے کیلئے ہو گا،نیپرا حکام کے مطابق اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ کرے گی ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -