نیویارک مئیر ایرک ایڈمز فون پر مصروف رہنے والے پولیس افسران پر خفا، شہری تصویر لے کر مجھے سینڈ کریں
نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) نیویارک میئر ایرک ایڈمز، سب وے ٹرین اسٹیشنز پر نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ٹرانزٹ افسران پر خفا ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کہا کہ وہ ایسے افسران کو دوران ڈیوٹی فون پر مصروف دیکھ کر تھک گئے ہیں. مئیر نے نیویارک کے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ جس پولیس آفیسر کو بھی سب وے پر فون استعمال کرتے دیکھیں، تو اس کی تصویر لے کر انہیں سینڈ کریں.
'نیویارک پوسٹ' کے مطابق نیویارک سٹی میئر نے منگل کو سٹی ہال میں بجٹ بریفنگ کے دوران کہا کہ "اگر آپ نیچے جائیں، تو آپ بوتھ پر کھڑے5 ٹرانزٹ پولیس افسران کو اپنے فون پر مصروف دیکھیں گے. اگر آپ انہیں ایسا کرتے ہوئے دیکھیں، تو مجھے تصویر لے کر بھیجیں، مجھے بتائیں. میں اگلے دن اس ضلع میں خود جاؤں گا اور دیکھوں گا کہ کیا واقعی ایسا ہو رہا ہے۔”