پاکستانی آئی ٹی انقلاب میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں،مسعود خان

پاکستانی آئی ٹی انقلاب میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں،مسعود خان
پاکستانی آئی ٹی انقلاب میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں،مسعود خان

  

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کو ان کی رقم واپس حاصل کرنے کی سہولت دی جا رہی ہے. ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق قانون سازی جاری ہے. اور پاکستان ٹیک سمٹ 2022-سلیکون ویلی کیلیفورنیا میں انٹلیکچوئل پراپرٹی سے متعلق مسائل کو حل کیا جا رہا ہے. "ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ٹیک سمٹ 2022 سلیکون ویلی موئنٹین ویو، کیلیفورنیا سے اپنے ورچوئل خطاب میں کیا. 

سفیر پاکستان مسعود خان کا کہنا تھا کہ "یہ سربراہی اجلاس پاکستان کے کاروباری رہنماؤں، ٹیک انٹرپرینیورز اور ٹیکنالوجی ماہرین کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے تاکہ وہ اکٹھے ہوں اور سیلیکون ویلی اور پاکستان کے سٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کریں. 

امریکہ مدد کے لیے تیار ہے اور ہم پاکستانی امریکی ٹیکنالوجیز میں اختراعات کو مضبوط اور جذب  کر کے آئی ٹی انقلاب میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں."

مزید :

بین الاقوامی -