بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے مداحوں سے دعاﺅں کی اپیل کر دی

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی والدہ ان دنوں ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت کافی سنجیدہ ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت میں منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو بتایا کہ ان کی والدہ کی طبیعت پھر سے بگڑ گئی ہے۔انھوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ”رات کو والدہ کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں آ ئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت کاکافی سنجیدہ ہے اس کے ساتھ ہی انھوں نے دعاﺅں کی اپیل بھی کی“۔
???????? pic.twitter.com/oTeVGc3Z5Y
— Zareen Khan (@zareen_khan) April 26, 2022
انھوں نے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ” براہ کرم میری والدہ کی جلد صحت یابی کے لئے زیادہ سے زیادہ دعا کریں“۔
یاد رہے کہ اداکارہ زرین خان بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہے انہوں نے پہلی فلم سلمان خان کے ساتھ کی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ان کے نانا کی بھی وفات ہوئی تھی جس کا اداکارہ نے اپنے مداحوں کو بھی بتایا تھا۔