نئی حکومت نے عاصم احمد کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ نے چیئرمین ایف بی آر اشفاق احمد کو تبدیل کرکے عاصم احمد کو نیا چیئرمین لگانے کی منظوری دیدی ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد گریڈ 21 کے افسر عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر مقرر کردیا گیا جس کا اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے چیئرمین ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوٹ (ای او بی آئی) کو ہٹانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔