بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے پاکستانی اداکارہ دنا نیر کو جذباتی کر دیا

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے پاکستانی اداکارہ دنا نیر کو جذباتی کر دیا
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے پاکستانی اداکارہ دنا نیر کو جذباتی کر دیا
سورس: instagram

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکارہ دنانیر جو اپنی ٹک ٹاک ویڈیو کی وجہ سے راتوں رات وائرل ہو گئی تھی ان کی ویڈیو کو ٹاپ ٹرینڈز میں شامل کیا گیا جو آ ج کئی مرتبہ استعمال ہوتا ہے اسے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے بھی فولو کیا اور اس پر ویڈیو بنائی جسے دیکھ کر دنا نیر جذباتی ہو گئی۔انھوں نے اپنے جذبات کا اظہار اپنی پوسٹ کے ذریعے کیا۔

انسٹاگرام پر دی گئی تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اکشے کمار کی  ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے کہا ہے کہ ” یہ میں ہوں یہ آنند رائے ہیں اور یہ میری جادو دکھانے کی چھڑی ہیں“۔

دنانیر نے جب اکشے کمار کی یہ ویڈیو دیکھی تو  ن کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا اوراس کاردعمل  انھوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کیاانھوں نے لکھا کہ ”میرے بچپن کے پسندیدہ اداکار اکشے کمار نے میرے پاڑی ٹرینڈ میں شامل ہو کر مجھے زندگی دی ہے“۔

یاد رہے کہ اداکارہ دنانیر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر نا صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دنیا میں کئی جگہ پر وائرل ہوئی تھی اور اس کے ویوز لاکھوں میں پہنچ گئے تھے ۔ویڈیو میں لڑکی کے بولنے کا انداز سب کو بہت بھا گیا تھا جس کے بعد یہ ویڈیو گانے میں بھی تبدیل ہو گئی تھی

مزید :

تفریح -