لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد گورنر پنجاب نے آئینی ماہرین  اور  وکلاء کا اجلاس طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد گورنر پنجاب نے آئینی ماہرین  اور  وکلاء کا ...
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد گورنر پنجاب نے آئینی ماہرین  اور  وکلاء کا اجلاس طلب کرلیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حمزہ شہباز کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد گورنر پنجاب نے آئینی ماہرین اور وکلاء کا اجلاس  آج افطاری کے بعد طلب کرلیا۔

 حمزہ شہباز کی حلف نہ لینے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ،   عدالت نے فیصلے میں کہا کہ گورنر پنجاب  28 اپریل تک حمزہ شہباز سے حلف لینے کیلئے فوری اقدامات کریں ۔

نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق  عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ گورنر پنجاب  پابند ہیں کہ وہ آئین کے مطابق حلف لیں ،گورنر پنجاب حلف لینے سے متعلق اقدامات کریں اور اگر کسی وجہ سے وہ خود حلف نہیں لے سکتے تو کسی کو نامزد کریں  ، گزشتہ  25 روز سے صوبہ بغیر وزیر اعلیٰ کے چل رہا ہے جو تشویشناک ہے ۔ 

لاہور ہائیکورٹ کے آج کے فیصلے کے بعد گورنر پنجاب نے آئینی ماہرین اور وکلاء سے مشاورت کے لئے افطاری کے بعد اجلاس طلب کرلیا ہے۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -