کراچی دھماکے کی خودکش بمبار خاتون کی مبینہ سہولت کاری پرایک شخص گرفتار

کراچی دھماکے کی خودکش بمبار خاتون کی مبینہ سہولت کاری پرایک شخص گرفتار
کراچی دھماکے کی خودکش بمبار خاتون کی مبینہ سہولت کاری پرایک شخص گرفتار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی جامعہ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشتبہ کار سوارکو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے گلستان جوہر،سکیم 33میں چھاپے مارے جس میں مشتبہ کار سوار کو شامل تفتیش کر لیا ،کار سوار کو خودکش بمبارخاتون کی مبینہ سہولت کاری میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جامعہ میں 2کاریں داخل ہوئی ایک بغیر نمبر پلیٹ کے جب کہ دوسری کی نمبر پلیٹ موجود تھی ،گرفتار شخص نمبر پلیٹ والی کار کا مالک ہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -