بھارت کے سابق کرکٹر نے 38 سالہ خاتون سے شادی کیلئے تیاریاں شروع کر دیں 

 بھارت کے سابق کرکٹر نے 38 سالہ خاتون سے شادی کیلئے تیاریاں شروع کر دیں 
 بھارت کے سابق کرکٹر نے 38 سالہ خاتون سے شادی کیلئے تیاریاں شروع کر دیں 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے سابق کرکٹر اور مشہور کمنٹیٹر ارون لال اگلے ماہ کولکتہ میں 38 سالہ  ساہا نامی خاتون کے ساتھ دوسری شادی کرنے جار ہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارون لال اپنی پرانی دوست ساہا سے 2 مئی کو کولکتہ میں شادی کررہے ہیں جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس سے قبل ارون لال کی پہلی شادی رینا سے شادی ہوئی تھی لیکن پھریہ دونوں باہمی رضامندی سے الگ ہو گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پہلی بیوی سے علیٰحدگی کے بعد ارون اور 38 سالہ ساہا (جو ایک ٹیچر بھی ہیں) کی دوستی ہوئی اور پھر گزشتہ ماہ دونوں نے ایک نجی تقریب میں منگنی کی جس کے بعد شادی کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ 1955 میں پیدا ہونے والے ارون لال نے 16 ٹیسٹ اور 13 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔

مزید :

بین الاقوامی -