"مریم نواز اور مریم اورنگزیب محلےکی عورتوں کی طرح طعنے دیتی ہیں"

"مریم نواز اور مریم اورنگزیب محلےکی عورتوں کی طرح طعنے دیتی ہیں"

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے رہنما فواد چوہدری  نے  الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو ایک ہی انتخابی نشان ’لوٹا‘ دے دیا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی اور ڈیزل کا بد ترین بحران پیدا ہوچکا ہے۔بحران کی بنیادی وجہ موجودہ حکومت کی بدانتظامی ہے، دو ہفتے سے زائد ہونے کے باوجود  ان کے پاس اب تک  کوئی وزیر توانائی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کسی جگہ پرکونسلر کا الیکشن لڑ کر دکھا دیں، مریم نواز اور مریم اورنگزیب محلےکی عورتوں کی طرح طعنے دیتی ہیں۔ پاکستان کی سیاست کو ان خواتین کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ جو کام ضیاء الحق نہیں کرسکے وہ آج زرداری نے کر وادیا، آج پیپلز پارٹی ن لیگ میں شامل ہوگئی ہے۔الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ  پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو ایک ہی انتخابی نشان ’لوٹا‘ دے دیں۔

مزید :

قومی -