"پیغمبر خدا کا پیغام لے کر جاتے تھے، آپ  نے میرا پیغام لوگوں کے پاس لے جانا ہے" عمران خان کا ورکرز سے خطاب

"پیغمبر خدا کا پیغام لے کر جاتے تھے، آپ  نے میرا پیغام لوگوں کے پاس لے جانا ہے" ...
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ  ان کا پیغام لوگوں کے پاس پہنچائیں۔

لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا "سب سے بڑے لیڈرز اللہ کے پیغمبر تھے، وہ عوام میں نکل کر اللہ کا پیغام لے کر گئے تھے، آپ نے لوگوں کے پاس میرا پیغام لے کر جانا ہے، اور پھر سے میں کہہ رہا ہوں کہ گلیوں، محلوں میں آپ نے لوگوں کو تبلیغ کرنی ہے، وہ پیغام ہے لا الہٰ الا اللہ ، اس کا مطلب کہ اللہ کے سوا انسان کسی کے سامنے نہیں جھکتا، لا الہٰ الا اللہ انسان کو آزاد کردیتا ہے، اقبال کا انسان شاہین بن جاتا ہے، وہ اوپر چلا جاتا ہے، جو غلام ہوتے ہیں وہ زمین پر رینگتے ہیں، آپ نے لوگوں کو بتانا ہے کہ ملک کے اوپر ایک سازش کے تحت ایک امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی۔"

عمران خان نے کہا کہ ان کے خلاف ہونے والی سازش کا نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کو علم تھا،  آج آپ کی تیاری کروانے کے لیے آیا ہوں ،پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے ،جب احتجاج کی کال دوں تو کم از کم 20لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں۔

مزید :

قومی -