"عمران خان کی ایما پر فوج، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کیخلاف مہم چل رہی ہے" وزیردفاع کادعویٰ

"عمران خان کی ایما پر فوج، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کیخلاف مہم چل رہی ہے" ...
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی ایما پر فوج، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کیخلاف مہم چل رہی ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ "فوج، عدلیہ  اور الیکشن کمیشن  کیخلاف سوشل میڈیا  پر گالیوں اور زہریلی مہم عمران کی ایما اور سرپرستی میں چلائی جا رہی ہے۔ریاستی آئینی ادارے عمران خان کے مفادات کا تحفظ اور اس کی ذات کے تابع ہوں تو سب اچھا ہے ورنہ گالیاں اور بد زبانی۔"

اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران کی اہلیہ کی دوست فرح خان اور جامعہ کراچی خود کش حملے میں ملوث خاتون کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  "جب تک بنیادی تضادات ختم نہیں ہو نگے پاکستان ان انتہاؤں میں خدانخواستہ منتشر نہ ہو جائے گا۔مندرجہ ذیل ٹویٹ میں ایک خاتون سیاسی وحکومتی سرپرستی میں ارب پتی بن گئی اورایک تعلیم یافتہ خاتون سیاسی وحکومتی بے حسی کے سبب  خود کش دہشت گرد بن گئی"۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -