اداکارہ اسماءعباس کا اپنی بہوﺅں کے بارے میں دلچسپ انکشاف

اداکارہ اسماءعباس کا اپنی بہوﺅں کے بارے میں دلچسپ انکشاف
اداکارہ اسماءعباس کا اپنی بہوﺅں کے بارے میں دلچسپ انکشاف
سورس: Instagram/asmaabbasgill

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ اسماءعباس نے اپنی بہوﺅں کے بارے میں ایک انٹرویو کے دوران کچھ ایسے خیالات کا اظہار کیا ہے کہ ہر ساس اگر اس روئیے کو اپنا لے تو ساس بہو کی ازلی چپقلش کا خاتمہ ہو جائے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق اسماءعباس نے کہا ہے کہ ”میں اپنی بہوﺅں کو بھی اتنی ہی عزت اور آزادی دیتی ہوں جتنی میں اپنی بیٹی کو دیتی ہوں۔“

اسماءعباس نے ہنستے ہوئے کہا کہ ”میں اپنی بہوﺅں کو اس لیے بھی آزادی دیتی ہوں کہ ان کے لیے میرے بیٹے ہی کافی سزا ہیں۔ میں اس سزا میں مزید اضافہ نہیں بننا چاہتی۔میرا بیٹا اسد تھوڑا شوہر ٹائپ ہے۔ جب وہ ملائیشیا گیا تو میری بہو نے اچھے کپڑے وغیرہ پہننے ترک کر دیئے لیکن میں نے اسے کہا کہ تم جو چاہو پہن سکتی ہوں۔ “ اسماءعباس کا کہنا تھا کہ ”ہم بڑی عمر کی عورتوں کو ان لڑکیوں کے لیے اپنے دل کھلے کرنے چاہئیں، جنہیں ہمارے بیٹے ہماری فیملی کا حصہ بناتے ہیں۔“

مزید :

تفریح -