9شادیاں کرنے والے شخص نے اپنی سب سے بڑی مشکل دنیا کو بتا دی

9شادیاں کرنے والے شخص نے اپنی سب سے بڑی مشکل دنیا کو بتا دی
9شادیاں کرنے والے شخص نے اپنی سب سے بڑی مشکل دنیا کو بتا دی
سورس: Instagram/arthurourso

  

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں نو شادیاں کرنے والے ایک شخص نے بالآخر اپنی سب سے بڑی مشکل دنیا کو بتا دی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق آرتھر او ارسو نامی اس شخص نے بتایا ہے کہ اپنی بیویوں کے درمیان برابری کا سلوک کرنا اس کے لیے سب سے مشکل کام ثابت ہو رہا ہے۔ اس نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے اس نے ایک ٹائم ٹیبل بھی مرتب کیا کہ کب ، کس بیوی کو کتنا وقت دینا ہے لیکن یہ ٹائم ٹیبل الٹا نقصان دہ ثابت ہوا۔

آرتھر نے بتایا کہ جب اس نے ٹائم ٹیبل بنایا تو اس کی اپنی بیوی کے ساتھ تعلق میں جو خوشی تھی وہ ختم ہو گئی۔ اسے لگتا تھا کہ وہ کوئی بے جان چیز ہے اور اپنی خوشی کے لیے نہیں بلکہ ٹائم ٹیبل کی مجبوری کے تحت ایک سے دوسری بیوی کے پاس جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آرتھر نے گزشتہ سال ایک ہی تقریب میں اپنی ان 9بیویوں کے ساتھ شادی کی تھی۔

اس انوکھی شادی کی خبر پوری دنیا میں میڈیا کی شہ سرخیوں کی زینت بنی۔ آرتھر کا کہنا ہے کہ وہ ’آزاد محبت‘ کا حامی اور صرف ایک شادی کا مخالف ہے۔ رپورٹ کے مطابق دوسری شادیوں کی طرح آرتھر کی اس شادی میں بھی مسائل درپیش ہیں اور شادی کے ایک سال بعد ایک بیوی طلاق لینے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ تاہم آرتھر کا کہنا ہے کہ اگر اس بیوی نے طلاق لی تو وہ اس کی جگہ ایک اور لڑکی سے شادی کرکے اسے گھر لے آئے گا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -