"عید ملتے ہوئے لوگوں کے کان میں یہ کہیں"عمران خان کا نوجوانوں کے لیے پیغام

"عید ملتے ہوئے لوگوں کے کان میں یہ کہیں"عمران خان کا نوجوانوں کے لیے پیغام
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ عید کی نماز کے بعد جب آپ ایک دوسرے کے ساتھ عید ملیں گے تو  کان میں کہیں کہ  ہمیں حقیقی آزادی کی جنگ لڑنی ہے آپ نےسب کو یہی کہنا ہے ۔

لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانو یاد رکھو کہ کبھی بھی کوئی آزادی لے کر نہیں دیتا قوم اپنی آزادی خود جدوجہد اور جہادسے  حاصل کرتی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ ان کے خلاف ہونے والی سازش کا نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کو علم تھا،  آج آپ کی تیاری کروانے کے لیے آیا ہوں ،پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے ،جب احتجاج کی کال دوں تو  کم سے کم 20 لاکھ لوگ اسلام آباد میں چاہتا ہوں ۔میں انشاءاللہ پاکستان کے ہر شہر میں جاوں گا اور اپنے لوگوں کو اسلام آباد کے لیے تیار کروں گا۔اس حقیقی آزادی کی جنگ کے لیے سب کو تیارکروں گا۔

مزید :

قومی -