جامعہ کراچی دھماکہ، خود کش حملہ آور خاتون کے شوہر کی گرفتاری کا دعویٰ

جامعہ کراچی دھماکہ، خود کش حملہ آور خاتون کے شوہر کی گرفتاری کا دعویٰ
جامعہ کراچی دھماکہ، خود کش حملہ آور خاتون کے شوہر کی گرفتاری کا دعویٰ
سورس: File

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جامعہ کراچی میں خود کش حملہ کرنے والی خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ خود کش حملہ آور خاتون کے شوہر کی گرفتاری کے بارے میں وزیر اعلیٰ سندھ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں انکشاف کیا گیا۔ اس اجلاس میں چینی قونصل جنرل بھی موجود تھے جنہیں بتایا گیا کہ جامعہ کراچی دھماکے کے بعد یہ پہلی گرفتاری ہے۔خاتون کے گرفتار شوہر سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -