کیا واقعی خود کش حملہ آور خاتون کا شوہر گرفتار ہوگیا؟ رانا ثناء اللہ کا موقف آگیا

کیا واقعی خود کش حملہ آور خاتون کا شوہر گرفتار ہوگیا؟ رانا ثناء اللہ کا موقف ...
کیا واقعی خود کش حملہ آور خاتون کا شوہر گرفتار ہوگیا؟ رانا ثناء اللہ کا موقف آگیا
سورس: Twitter

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں پاک چین دوستی کو ٹارگٹ کیا گیا، چینی حکام حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں، وہ خودکش حملہ آور خاتون کےشوہر کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ   کراچی میں کل انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا جس میں   پاک چین دوستی کوٹارگٹ کیا گیا،دھماکےمیں تین چینی باشندے اور ایک پاکستانی جاں بحق ہوا۔   چین نےہمیشہ ہرمشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا،  چینی سفارت خانے کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،  چینی حکام کراچی واقعہ پرحکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں۔غیر ملکیوں کی حفاظت کویقینی بنایاجائےگا،  چینی سفارتخانے کی سیکیورٹی سےمتعلق مطمئن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چار سال سے نیکٹا میں کوئی کام نہیں ہوا،  وزیراعظم کوجلدنیکٹاکی کارکردگی پربریفنگ دی جائےگی، سندھ حکومت سے سیکیورٹی سےمتعلق ہرممکن تعاون کریں گے،  وفاقی حکومت امن وامان سے متعلق اپنابھرپورکرداراداکرے گی،  ملزمان کو جلد  گرفتار کر لیا جائے گا،   ملزمان کاپورانیٹ ورک جلد گرفتارکرلیں گے،  خودکش حملہ آورکےشوہر کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کروں گا، اتنا ضرور کہتاہوں کہ معاملے میں کافی پیشرفت ہوئی ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ  عمران خان جھوٹ پر مبنی بیانیہ بنانے پرتلے ہوئے ہیں،انہوں  نے معیشت کابیڑہ غرق کردیا،  عمران خان خود کو مقبول نہ سمجھیں الیکشن میں لگ پتاجائےگا،  اچھی بات ہےعمران خان اسلام آباد آئیں، کھانےکابندوبست کروں گا،  اچھی بات ہےیہ ایک ہی جگہ اسلام آباد اکٹھے ہوجائیں۔

ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلنے کے حوالے سے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ   ای سی ایل رولزمیں ترمیم کردی ہے لیکن   آصف زرداری اورمیرا نام ابھی تک ای سی ایل سےنہیں نکلا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -