"یہ شخص اقتدار سے نکلنے کے بعد پاگل ہو گیا "حنا پرویز بٹ کا عمران خان کے بیان پر رد عمل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لاہور ورکرز کنونشن سے والے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ شخص اقتدار سے نکلنے کے بعد پاگل ہو گیا۔
اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ "نعوذ بااللہ یہ شخص اقتدار سے نکلنے کے بعد پاگل ہوگیا ہے۔یہ جھوٹا اور مکار شخص اپنا موازنہ کس عظیم اور پاک ہستی کے ساتھ کر رہا ہے۔"
نعوذ بااللہ یہ شخص اقتدار سے نکلنے کے بعد پاگل ہوگیا۔۔۔یہ جھوٹا اور مکار شخص اپنا موازنہ کس عظیم اور پاک ہستی کے ساتھ کر رہا ہے pic.twitter.com/rx6LQIkdsg
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) April 27, 2022
خیال رہے کہ لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا "سب سے بڑے لیڈرز اللہ کے پیغمبر تھے، وہ عوام میں نکل کر اللہ کا پیغام لے کر گئے تھے، آپ نے لوگوں کے پاس میرا پیغام لے کر جانا ہے۔"