جہانگیر ترین دبئی پہنچ گئے

جہانگیر ترین دبئی پہنچ گئے
جہانگیر ترین دبئی پہنچ گئے
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مجتبیٰ علی شاہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما لندن سے دبئی پہنچ گئے۔ جہانگیر ترین  پاکستان روانگی سے قبل دبئی میں کچھ روز  قیام کریں گے۔ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لندن سے دبئی پہنچے ہیں۔ جہانگیر ترین نے اپنے دبئی میں ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ  پاکستان واپسی کی حتمی تاریخ کا فیصلہ بعد میں کریں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  جہانگیر ترین صحت یاب ہونے کے بعد سیاست میں بھرپور حصہ لیں گے، وہ  26 فروری کو علاج کی غرض سے برطانیہ پہنچے تھے۔

مزید :

قومی -