قونصل جنرل بارسلونامرزا سلمان بیگ کی ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات سے پاکستانی قیدیوں کے مسائل پر ملاقات

قونصل جنرل بارسلونامرزا سلمان بیگ کی ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات سے پاکستانی ...
قونصل جنرل بارسلونامرزا سلمان بیگ کی ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات سے پاکستانی قیدیوں کے مسائل پر ملاقات

  

بارسلونا (ارشد نذیرساحل )کاتالونیا میں بالغ قیدیوں کی جیلوں کے ڈائریکٹر سیزر گالوان رومیرو  سے پاکستانی قونصل جنرل مرزا سلمان بابر کی اہم ملاقات ہوئی اس موقع پرامورِ جیل خانہ کے ڈیٹا مینجر کارلوس بھی موجود تھے۔ یہ ملاقات انتہائی اہم اور ضروری اس لیے رہی کہ قیدیوں کے بے شمار معاملات اور مسائل پر بات چیت اس کا اہم مقصد تھا۔ماہر تعلیم ڈائریکٹر جیل خانہ جات نے قیدیوں کی تعلیم اور روزگار کے حوالے سے قونصل جنرل کی تجاویز کا خیر مقدم کیا۔

ملاقات میں پاکستانی قیدیوں کو بھی دیگر قیدیوں کی طرح ہفتہ میں آٹھ فون کال کرنے کی اجازت اور مسلمان قیدیوں کےلیے حلال کھانے اور عبادت کے حوالے سے بات چیت بھی ہوئی۔قونصل جنرل کی ہی گزارش پر قیدیوں کو امام کی سہولت پہلے ہی دی جا چکی ہے۔اس کے علاوہ مستقبل قریب میں ویڈیو کالز کی خدمات شروع کی جائیں گی۔

قونصل جنرل کی قیدیوں کی سزا کے دوران  کی  سرگرمیوں میں ولچسپی دیکھتے ہوئے ڈائریکٹر نے بتایا  کہ پیشہ ورانہ، تعلیمی،انٹیگریشن کے بارے میں پروگراموں کی ایک طویل فہرست ہے جنہیں قیدی کی ضرورت کے مطابق اپنایا جا سکتا ہے۔  یہ پروگرام سب قیدیوں کو رضاکارانہ فراہم کیا جاتا ہے ۔انہوں نے قونصل جنرل کو بتایا کہ وہ ان پروگراموں کو مزید فروغ دیں گے۔

مزید :

تارکین پاکستان -