قلات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

قلات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے
قلات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے
سورس: File/Pixabay

  

قلات(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع قلات اورگرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیےگئے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 اور گہرائی 20 کلو میٹر زیر زمین تھی،جبکہ  زلزلے کا مرکز قلات کے قریب تھا۔زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سےکلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے  باہر نکل آئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید :

ماحولیات -