رمضان المبارک میں آرمی چیف ایل او سی پر پاک فوج کے جوانوں سے ملنے پہنچ گئے

رمضان المبارک میں آرمی چیف ایل او سی پر پاک فوج کے جوانوں سے ملنے پہنچ گئے
رمضان المبارک میں آرمی چیف ایل او سی پر پاک فوج کے جوانوں سے ملنے پہنچ گئے
سورس: ISPR

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)  اور اس سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے جوانوں کے ساتھ وقت گزارا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق رمضان المبارک میں ایل او سی کے دورے کے موقع پر سپہ سالار کو  ایل او سی کی صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے چکوٹھی سیکٹر میں کنٹرول لائن پر تعینات فوجیوں سے بات چیت کی اور جوانوں کے ساتھ وقت گزارا۔ آرمی چیف نے جوانوں کی جنگی تیاری اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -