چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ لیکن ان کے نام کی پرچی کس نے خواجہ آصف کے ہاتھ میں دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ لیکن ان کے نام کی پرچی کس نے خواجہ آصف ...
چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ لیکن ان کے نام کی پرچی کس نے خواجہ آصف کے ہاتھ میں دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف
سورس: Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے نام کی پرچی سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے ان کے ہاتھ میں دی تھی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی بابریعقوب کو چیف الیکشن کمشنربنانا چاہتی تھی ہم نے مخالفت کی، بابریعقوب کا نام مسترد کیا تو پی ٹی آئی سکندرسلطان راجہ کا نام لے آئی۔ پرویز خٹک نے چیف الیکشن کمشنر کے نام کی پرچی میرے ہاتھ میں دی تھی، ہمارے سامنے انہوں نے کسی مرحلے پر نہیں کہا کہ یہ نام انہیں فوج نے دیا ہے، اب ان کی دم پر پیر آیا ہے تو یہ چیخ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے نام پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک پیدا ہوا تو فوج کی جانب سے سکندر سلطان راجہ کا نام دیا گیا اور کہا گیا کہ یہ بہت اچھے آدمی ہیں۔ عمران خان اور تحریک انصاف کی جانب سے حکومت میں ہوتے ہوئے بھی چیف الیکشن کمشنر پر جانبداری کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں تاہم اب انہوں نے سکندر سلطان راجہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

مزید :

قومی -