" پانچ پانچ سو کے مجمع سے گالیوں پر مبنی گفتگو ہو رہی ہے" مریم نواز کے ورکرز کنونشن پر فواد چوہدری کا رد عمل

" پانچ پانچ سو کے مجمع سے گالیوں پر مبنی گفتگو ہو رہی ہے" مریم نواز کے ورکرز ...
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا "ایک سزا یافتہ مجرمہ لاہور کی سڑکوں پر دربدر چیخ و پکار میں مصروف ہے، پانچ پانچ سو کے مجمع سے گالیوں پر مبنی گفتگو ہو رہی ہے،پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی منی لانڈرنگ محترمہ کا برین چائلڈ تھا، پوچھیں سی وی  کیا ہے، جی میں جعلی بیان حلفی کی ایکسپرٹ ہوں۔" انہوں نے اپنے ٹویٹ میں  #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

خیال رہے کہ مریم نواز نے لاہور میں کھوکھر پیلس میں ورکرز کنونشن کیا تھا جس میں منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی شریک تھی۔ اس سے قبل منگل کے روز مریم نواز اور حمزہ شہباز نے لاہور کے حلقہ این اے 128 میں بھی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا تھا۔
 

مزید :

قومی -