عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، کون کون شامل ہے؟

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلیے پی ٹی آئی کی3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
"ایکسپریس نیوز "کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کے لیے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، نائب صدر فواد چوہدری اور سینیٹر ظفر علی کو نامزد کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی3 رکنی کمیٹی حکومتی وفد سے مذاکرات کر کے صورت حال سے چیئرمین پی ٹی آئی کو آگاہ کرے گی اور پھر کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی صرف الیکشن کے معاملے تک محدود رہتے ہوئے بات چیت کرے گی۔