کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آتشزدگی،ایک ہی خاندان کے کتنے افراد زندگی کی بازی ہار گئے؟ افسوسناک انکشاف

کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آتشزدگی،ایک ہی خاندان کے کتنے افراد زندگی کی بازی ...
کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آتشزدگی،ایک ہی خاندان کے کتنے افراد زندگی کی بازی ہار گئے؟ افسوسناک انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کی بزنس کلاس بوگی میں روہڑی سٹیشن سے پہلے آگ لگی جس کے بعد ڈرائیور نے ٹرین روک دی اور مسافروں کو متاثرہ بوگی سے نکالا گیا،ریلوے ذرائع نے بتایا کہ آگ سے متاثرہ بوگی کو ٹرین کی دیگر بوگیوں سے علیحدہ کر کے آگ بجھادی گئی۔

ٹرین حادثے کے دوران 4 بجے لاپتا ہوگئے اورکافی دیر بعد چاروں بچوں کی لاشیں جلی ہوئی بوگی سے مل گئیں، کچھ دیر بعد جلی ہوئی بوگی سے ایک اور شخص کی لاش ملی۔ پولیس  نے تصدیق کی ہے کہ آگ لگنے کے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق جاں بحق خاتون اور چاروں بچے ایک ہی خاندان کے ہیں۔

دوسری جانب ڈی سی او سکھر محسن سیال نے بتایا کہ حادثے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں ، خاتون آگ لگنے کے بعد ٹرین سے چھلانگ لگانے کے باعث زخمی ہوئی تھی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔حکام نے بتایا کہ دوسرا انجن منگوا کر ٹرین کے پچھلے حصے کو گمبٹ روانہ کر دیا گیا ہے تاہم حادثے کے باعث اپ ٹریک تاحال معطل ہے۔