بلوچستان میں دوبارہ پولنگ کے دوران ڈیوٹی نہ کرنے پردرجنوں لیویز اہلکار برطرف

بلوچستان میں دوبارہ پولنگ کے دوران ڈیوٹی نہ کرنے پردرجنوں لیویز اہلکار ...
بلوچستان میں دوبارہ پولنگ کے دوران ڈیوٹی نہ کرنے پردرجنوں لیویز اہلکار برطرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان کے ضلع  کوہلو  میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 9 میں دوبارہ پولنگ کے دوران ڈیوٹیاں ادا کرنے میں غفلت پر حکومت نے لیویز فورس کے 28 اہلکاروں کو برطرف کر دیا  جس میں نائب ریسالدار، 5 کانسٹیبل اور 22 جوان شامل ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر  کوہلو نقیب اللہ کاکڑ  کی جانب سے فیصلے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے حکم پر 24 اپریل کو شیڈول 4 پولنگ سٹیشنز پر انتخابات کے لیے ان اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ سیکیورٹی کو یقینی بناسکیں  تاہم یہ اہلکار متعلقہ پولنگ سٹیشنز پر رپورٹ کرنے میں ناکام رہے، جہاں پولنگ کا عمل مختلف پرتشدد واقعات کے سبب شدید متاثر ہوا، جبکہ حملوں، سڑک پر بارودی سرنگ کے دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں پولنگ کا عملہ نہیں پہنچ سکا تھا۔

نقیب اللہ کاکڑ نے بتایا کہ تحقیقات کی گئیں تو یہ اہلکار اپنی ڈیوٹی پر پہنچنے میں ناکام رہنے کی وجوہات نہیں بتاسکے، انہیں فوری طور پر ملازمت سے برطرف کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائیاں شروع کی گئیں  اور زور دیا کہ جان و مال کے تحفظ میں غفلت برتنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔