سرکاری اراضی قبضہ کیس،محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل

سرکاری اراضی قبضہ کیس،محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
سرکاری اراضی قبضہ کیس،محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  کوئٹہ (آئی این پی ) سرکاری اراضی قبضہ کیس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے گئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے ہفتہ کو  وارنٹ گرفتاری کو معطل کر کے سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔ محمودخان اچکزئی پر تھانہ گوالمنڈی میں دفعہ 448 اور دفعہ 447 کے تحت مقدمہ درج کیاگیا تھا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز (26 اپریل) سرکاری اراضی قبضہ کیس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔