کسٹمر سروس! خراب کوالٹی کی منشیات پر ڈرگ ڈیلر کی معذرت، گاہکوں کو مفت سیمپل دینے کی پیشکش

کسٹمر سروس! خراب کوالٹی کی منشیات پر ڈرگ ڈیلر کی معذرت، گاہکوں کو مفت سیمپل ...
کسٹمر سروس! خراب کوالٹی کی منشیات پر ڈرگ ڈیلر کی معذرت، گاہکوں کو مفت سیمپل دینے کی پیشکش
سورس: Creative Commons/ccnull

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوٹن لے ولیوز کے 30 سالہ کرسٹوفر ڈک ورتھ نے "ڈکی" کے نام سے ہیروئن اور کریک کوکین فروخت کرنے کا نیٹ ورک چلایا۔ جب گاہکوں نے منشیات کے خراب معیار کی شکایت کی تو اس نے معذرت کرتے ہوئے مفت سیمپل دینے کی پیشکش کی۔

دی میٹر کے مطابق پولیس نے 29 جولائی 2023 کو اسے سینٹ ہیلنز کے ایک گھر میں مشتبہ منشیات فروشی کرتے ہوئے دیکھا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 260 پاؤنڈ نقدی اور دو موبائل فون برآمد ہوئے جن میں سے ایک پر مسلسل منشیات کی طلب کے پیغامات آرہے تھے۔

گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا ہونے کے باوجود ڈک ورتھ نے منشیات فروشی جاری رکھی اور بعد میں دوبارہ گرفتار ہوا حالانکہ اس نے شواہد مٹانے کے لیے موبائل فون توڑنے کی بھی  کوشش کی۔

لِورپول کراؤن کورٹ میں ڈک ورتھ نے اعتراف کیا کہ اسے اپنی روش تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ صارفین سے شکایات موصول ہونے پر وہ معذرت کرتا تھا اور اگلی بار اضافی مفت پیکٹ دینے کی پیشکش کرتا تھا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ڈک ورتھ صرف منشیات کی تقسیم پر مامور نہیں تھا بلکہ سپلائی چین میں بھی اس کا کردار تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -