برطانوی پارلیمنٹ ‘ بہادر خواتین مسلمانوں کی نمائندگی کا حق ادا کر رہی ہیں
لندن(بیورورپورٹ )برطانوی پارلیمنٹ میں بہادر خواتین مسلمانوں کی نمائندگی کا حق ادا کر رہی ہیں بیرونس سعیدہ وارثی ‘ شیڈو منسٹر شبانہ محمود ایم پی ‘ اور بولٹن ساﺅتھ ایسٹ سے پہلی پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ بیرسٹر یاسمین قریشی نے جس جرات کے ساتھ غزہ کے مسئلے پر آواز بلند کی ہے اس طرح کشمیری قوم بھی ان سے توقع کرتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں ہماری حکومت اور تحریک حق خود ارادیت یورپ جیسی تنظیموں کی معاونت کریں گی بیرسٹر یاسمین قریشی ایم پی ‘ افضل خان ایم ای پی ‘ اور امجد بشیر ایم ای پی کی طرف سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ہر سطح پر تعاون کی یقین دہانی جبکہ تحریک کے عہدیداروں کی طرف سے وزیر اعظم چوہدری عبد المجید کی بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی کاوشوں میں معاونت اور ہر طرح کی انفارمیشن مہیا کرنے کا اعادہ ‘ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید نے جموں کشمیر تحریک حق خو د ارادیت یورپ کے عہدیداروں راجہ نجابت حسین ‘ سردار عبد الرحمان خان ‘ امجد حسین مغل ‘ چوہدری جمیل تبسم ‘ اور میاں مقبول خان کے علاوہ سابق ڈائریکٹر لبریشن راجہ خالد فاروق سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی محفل میں کیا وزیر اعظم سے بولٹن ساﺅتھ ایسٹ کی ممبر پارلیمنٹ بیرسٹر یاسمین قریشی نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے جہاں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے برطانوی پارلیمنٹ میں کیے جانے والے تعاون اور تحریکی کاوشوں میں اپنی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور انکے ساتھی دیگر متعدد ممبران پاریلمنٹ تحریک حق خود ارادیت یورپ کے ساتھ ملکر برطانوی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کا کیس موثر انداز میں پیش کر رہے ہیں اور عالمی سطح پر بھارت پر ایک موثر دباﺅ جاری رکھیں گے۔
تاکہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرایا جا سکے اس سے قبل راجہ نجابت حسین اور سردار عبد الرحمان خان نے وزیر اعظم کو آئندہ چار دنوں میں کیتھلے کے وزیر کرس ہوپکنز ایم پی ‘ یورپین پارلیمنٹ کے ممبر محمد افضل خان ‘ ممبر یورپی پارلیمنٹ امجد بشیر ‘ پال نٹل ایم ای پی ‘ ممبران پارلیمنٹ ڈیوڈ ورڈ ‘ جوی پلنگ ‘ اور ڈیوڈ نٹال سے ہونے والی مجوزہ ملاقاتوں پر بھی بریف کیا اور وزیر اعظم سے کہا کہ وہ ان ارکان کے لیے ریاستی عوام کی طرف سے پیغام بھی دیں ‘ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید نے اس موقع پر تحریکی عہدیداروں کو یقین دلایا کہ وہ نجی مصروفیات کی وجہ سے اس دفعہ ممبران پارلیمنٹ سے ہونیوالی ملاقاتوں میں شامل نہیں ہو سکتے مگر انہیں اس بات کی خوشی ہوئی ہے کہ ہماری پاکستانی نژاد خواتین ارکان پارلیمنٹ نے جس انداز میں مسئلہ فلسطین پر جرات اور بہادری سے نمائندگی کا حق ادا کیا ہے اس سے پوری پاکستانی اور کشمیری قوم کو فخر ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ یہ ارکان اور دیگر ممبران پارلیمنٹ و کونسلرز اور سیاسی کارکنان تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنی اپنی پارٹیوں اور ایوانوں میں مسئلہ کشمیر پر بھی دو ٹوک موقف اپنا کر تحریک آزادی کشمیر میں اپنا فعال کردار ادا کریں گے اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے حل ہی میں لیبر پارٹی کے نومنتخب رکن افضل خان ‘ امجد بشیر کی طرف سے یورپی پارلیمنٹ خارجہ امور کمیٹی میں مسلمانوں کی موثر نمائندگی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا تحریک کے وائس چیئرمین امجد حسین مغل نے وزیر اعظم کو دورہ مانچسٹر کی بھی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر مانچسٹر آئیں گے ۔
