کا شت کار مونگ کو تر وتر میں حالت میں قطاروںمیں کا شت کریں: ز رعی ماہرین

کا شت کار مونگ کو تر وتر میں حالت میں قطاروںمیں کا شت کریں: ز رعی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرگودھا (اے پی پی)ز رعی ماہرین نے مونگ کے کا شت کار و ں کو ہدایت کی ہے کہ و ہ ا س کیلئے میرا زمین کا انتخاب کریں 2سے 3با ر ہل بمعہ سہاگا دے کر زمین کو تیار کریں مونگ کی منظور شد ہ اقسام نیاب مونگ 2011نیاب مونگ 2006اور ازری مونگ 2006کا 10سے 12کلوگرام بیج فی ایکڑ استعما ل کریں مونگ کا شت سے قبل ا س کے بیج کو نا ئٹرو جن اور فاسفورس کے جراثیمی ٹیکے لگانے سے فصل کا اگا ﺅ بہتر ہوتاہے۔
 پودو ں کی نائٹروجن اور فاسفورس حاصل کرنے کی صلا حیت بڑ ھ جا تی ہے اور پیداوار میں خاطر خوا ہ اضافہ ہوتا ہے مونگ کو تر وتر حالت میں ڈر ل کے ساتھ ایک فٹ کے فاصلے پر قطاروںمیں کا شت کریں جبکہ بار ش والے علاقوںمیں پٹریوں پر کا شت کریں ایک بور ی ڈی اے پی یا ایک بور ی ٹی ایس پی آدھی بور ی یو ر یا اور آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ بوائی کے وقت استعمال کریںفصل کی آبپاشی بروقت کریں چونکہ بہار یہ مونگ کی فصل کو تین سے چا ر آپیاشیوں کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے فصل کو پہلا پانی اگا ﺅ کے 3یا چار ہفتہ بعد لگائیں دوسری آپیاشی پھو ل نکلنے پر کریں بعدازاں پھلیاں بننے اور پھلیوںمیں دانہ بننے پر فصل کو پانی ضرور لگائیں کیونکہ ا س موقع پر پانی کی کمی بیشی پیداوار پر اثر انداز ہوتی ہے پانی کی کمی صورت میں ا گر صرف ایک آپیاشی میسر ہو تو پھو ل اور پھلیاں بنتے وقت آپیاشی ضرورکریں مونگ چونکہ در میانی جسامت کی فصل ہے اس لیے اس کو جڑی بوٹیاں کافی نقصان پہنچاتی ہے اور جڑی بوٹیوں کی و جہ سے مونگ کی پیداوار میں 25سے 55فیصد تک کمی ہوسکتی ہے مونگ کی فصل میں اٹ سٹ مدھانہ کھبل سوانکی چلائی باتھوں ہزار دانی وغیر ہ نقصان کا سبب بنتی ہے ان کی تلفی کیلئے فصل میں گوڈی کریں عام طور پر دو دفعہ گوڈ ی کرنے سے جڑی بوٹیاں تلف ہو جاتی ہیں پہلی گوڈ ی بوائی کے 25تا 30دن کے اندر کریں دوسر ی گوڈ ی پہلی آبپاشی کے بعد 35تا 45دن کے اندر کریں خیال رہے پھول آنے سے قبل فصل کو ہر صو رت جڑی بوٹیوں سے پا ک کرلیں ورنہ پیداوار متاثر ہوسکتی ہے جڑی بوٹیوں کے کیمیائی انسداد کیلئے بوائی کے بعد محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے مقامی فیلڈ عملہ کی سفارش کر د ہ جڑی بوٹی مار زہر سپرے کریں ۔

مزید :

کامرس -