انکم ٹیکس ریٹر ن جمع کرنے کی تا ر یخ میں 30ستمبر تک تو سیع کی جا ئے

انکم ٹیکس ریٹر ن جمع کرنے کی تا ر یخ میں 30ستمبر تک تو سیع کی جا ئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کا مرس اینڈانڈسٹر ی کے قا ئمقا م صدر شو کت احمد نے چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے کہا ہے کہ انفرا دی افراد کے لیے انکم ٹیکس ریٹر ن جمع کرنے کی تا ر یخ میں 31اگست سے بڑھا کر 30ستمبر تک تو سیع کی جا ئے ۔انہو ںکہا کہ اسلا م آبا د میں آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے دھر نو ں کی وجہ سے عوام میں غیر یقینی اور خو ف وہراس کی کیفیت پا ئی جاتی ہے ۔ اور دھر نو ں کی جہ سے ملک اور قو م کی معیشت پر برا اثر پڑرہا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں دھر نو ں کی وجہ سے سر کاری دفا تر بند ہیں اورکام معمول کے مطا بق نہیںہو رہا جس میںفیڈرل بورڈ آف ریونیو کا دفتر بھی شا مل ہے جس کی وجہ سے ٹیکس دھندگا ن 31اگست تک ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کراسکیںگے۔

مزید :

کامرس -