انڈس واٹر کمشنرز مذاکرات کا تیسراروز بھی نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکا
لاہور(کامرس رپورٹر)بھارت کے متنازعہ منصوبوں پر پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات مسلسل تیسرے روز بھی نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکے ، بھارت نے پاکستان کے اعتراضات پر کسی بھی طرح کی لچک دکھانے سے انکار کر دیا جبکہ آج ( بدھ ) مذاکرات کا آخری دور ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کا اجلاس مسلسل تیسرے روز نیسپاک میں جاری رہا جس میں پاکستان کی قیادت انڈس واٹر کمشنر آصف بیگ مرزا اور بھارت کی طرف سے انڈس واٹر کمشنر کشوندر وہرہ نے قیادت کی جس میں بھارت کی طرف سے متنازعہ آبی منصوبوں پر دلائل کے ساتھ بھرپور موقف اٹھایا گیا ۔ذرائع کے مطابق بھارت نے کشن گنگا ڈیم کے ڈیزائن میں تبدیلی پر لچک دکھانے سے انکار کر تے ہو ئے دریائے چناب پر ڈیموں کی تعمیر روکنے سے بھی انکار کردیا ہے۔انڈ س کمےشن ذرائع کاکہناتھاکہ پاکستان نے کشن گنگا ڈےم کے ڈےزائن پراپنے اصولی موقف سے پےچھے نہ ہٹنے کا فےصلہ کرلےاہے کیونکہ منصوبے کا ڈےزائن سندھ طاس معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہے جسکے تحت بھارت ا س منصوبے پرسپل وےزنہےں بناسکتا ۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کے آج مذاکرات کے آخری دور کے بعد کوئی حتمی نتیجہ برآمد نہ ہونے کی صورت میں پاکستان انڈس واٹر کمشنر حکومتی سطح پر مشاورت کے بعد بھارت کے خلاف عالمی ثالثی عدالت جانے کا فیصلہ کریں گے ۔ذرائع پاک بھارت انڈس واٹرکمشنرز کے مذاکرات کا آخری دور آج ہوگا تاہم بھارت کی جانب سے کشن گنگاڈیم کے ڈیزائن میں تبدیلی سے انکار کے بعد کسی پیشرفت کی توقع نہیں۔
انڈس مذاکرات
