بگٹی کے قتل کو آٹھ سال گزر گئے ،لواحقین کو انصاف نہیں ملا،جماعت اسلامی
لاہور(نمائندہ خصوصی )امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سردار اکبر خان بگٹی کے قتل کو آٹھ سال مکمل ہو گئے ہیں لیکن بگٹی خاندان کو آج تک انصاف نہیں ملا۔ سردار اکبر خان بگٹی کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں سراج الحق نے کہاہے کہ سردار اکبر بگٹی اور ان کے خاندان کی قوم و ملک کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ وہ سچے پاکستانی تھے اور انہوںنے جمہوریت کے لیے انتھک جدوجہد کی ہے ۔ سراج الحق نے مطالبہ کیاکہ سردار اکبر خان بگٹی کے قتل کی جلد تحقیقات مکمل کی جائیں اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔
لواحقین انصاف
