رانا ثناءاللہ 2ماہ سے سرکاری رہائشگاہ پر قابض

رانا ثناءاللہ 2ماہ سے سرکاری رہائشگاہ پر قابض
رانا ثناءاللہ 2ماہ سے سرکاری رہائشگاہ پر قابض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان دو ماہ سے زائد کا وقت بیت جانے کے بعد بھی سرکاری رہائش گاہ کو خالی کرنے پر تیار نظر نہیں آتے اور انہوں نے اب تک پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کا سٹاف بھی واپس نہیں بھجوایا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے دو ماہ قبل سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی بنیاد پر وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اپنے قلمدان سے استعفی دے دیا تھا تاہم دو ماہ سے زیادہ وقت گزرجاتنے کے بعد بھی تاحال سابق وزیر قانون جی او آر میں وہ گھر استعمال کررہے ہیں جو انہیں بطور وزیر قانون الاٹ ہوا تھا جبکہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے وہ ملازمین جو رانا ثناءاللہ خان اسمبلی چیمبر میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے وہ بھی تاحال ان کے ساتھ ہی کام کررہے ہیں جس کے باعث پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے دیگر ملازمین بھی بے چینی کی لہر پائی جارہی ہے۔

مزید :

لاہور -