آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا اے ایس ایف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا اے ایس ایف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا اے ایس ایف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
کیپشن: GAWADAR

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اے ایس ایف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں ، اور اے ایس ایف کے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی ائیرپورٹ پر دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنانے پر اے ایس ایف اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کراچی میں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی جبکہ انہوں نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے فورسز اور سیکیورٹی اداروں میں موثر رابطہ ضروری ہے۔ ائیرپورٹ سیکیورٹی کی استعداد بڑھانے تعاون کریں گے۔

مزید :

قومی -