طاہر القادری کی شرائط ماننے سے انکار، غیر منتخب شخص کے کہنے پر پارلیمینٹ تحلیل نہیں ہو سکتی: حکومت

طاہر القادری کی شرائط ماننے سے انکار، غیر منتخب شخص کے کہنے پر پارلیمینٹ ...
طاہر القادری کی شرائط ماننے سے انکار، غیر منتخب شخص کے کہنے پر پارلیمینٹ تحلیل نہیں ہو سکتی: حکومت
کیپشن: nawaz sharif

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ڈاکٹر طاہر القادری کی شرائط کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ غیر منتخب شخص کے دباﺅ پر پارلیمینٹ کو تحلیل نہیں کیا جا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی وفد نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور طاہرالقادری کی شرائط پر بریفنگ دی جس کے بعد اجلاس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔ حکومت نے طاہر القادری کی دونوں شرائط کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ڈیڈ لائن میں چند گھنٹوں کی توسیع کیلئے شرائط نہیں مانی جا سکتیں، حکومت سانحہ لاہور کی تحقیقات اور عدالتی حکم پر عملدرآمد کرے گی لیکن کوئی دباﺅ برداشت نہیں ہو گا۔ طاہر القادری کے ساتھ دوبارہ ملاقات کے حوالے سے حکومت کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے کہ طاہر القادری کو شرائط پر سرعام جواب دیا جائے یا وزراءکے ذریعے پیغام بھجوایا جائے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -