پولیس اور حساس اداروں کا ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سرچ آپریشن ، گھروں کی تلاشی،40افراد کی بائیومیٹرک تصدیق
ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس اور حساس اداروں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے گھروں کی تلاشی لی اور 40افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی۔
پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے امریکہ اور بھارت کا ہاتھ ہے:ثروت اعجاز قادری
تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھانہ سٹی کمالیہ کے علاقے بگائی والا میں رات گئے پولیس او ر حساس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران26گھروں کی تلاشی لی اور علاقے میں رہائش پذیر افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کیساتھ ساتھ ان کے شناختی کوائف کی بھی جانچ پڑتال کی ۔واضح رہے کہ پولیس نے حساس اداروں کے ہمراہ یہ سرچ آپریشن ملک بھر میں جاری دہشتگردوں اور شدت پسندوں کے خالف جاری آپریشن ردالفساد کے تحت کیا۔