میاں صاحب اور خان صاحب میں اہلیت نہیں ، صرف کرسی کی سیاست کررہے ہیں ، بلاول

میاں صاحب اور خان صاحب میں اہلیت نہیں ، صرف کرسی کی سیاست کررہے ہیں ، بلاول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فتح جنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فتح جنگ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا،کچھ لوگ کہتے ہیں پیپلز پارٹی ایک صوبے تک محدود ہو گئی ہے، وہ لوگ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے جلسے دیکھ لیں،پیپلز پارٹی آج بھی ملک بھر میں موجود ہے اس کو سازش کے تحت محدود کرنے کی کوشش کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ہم کبھی کسی آمر کے سامنے نہیں جھکے، ہم کبھی کسی دہشتگرد سے بھی نہیں ڈرے، امریکہ نے پاکستان کو آنکھیں دکھانا شروع کر دی ہیں لیکن ن لیگی حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں، انہوں نے 4 سال کوئی وزیر خارجہ نہیں بنایا اور اب جو وزیر خارجہ بنایا ہے وہ جی ٹی روڈ پر پوچھ رہا ہے کہ میاں صاحب کو کیوں نکالا؟ بلاول بھٹو نے کہا کہ حکمرانوں نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا، پاکستان پر کوئی اعتماد نہیں کر رہا، کون اس کا ذمہ دار ہے؟ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کرنا ہو گا لیکن دہشتگرد تنظیمیں سیاسی جماعتیں بنا رہی ہیں، دنیا اندھی نہیں، دیکھ رہی ہے کہ آپ کیا کر رہے ہیں۔بلاول بولے، یہ لوگ صرف کرسی کی سیاست کر رہے ہیں، میاں صاحب اور خان صاحب میں اہلیت ہے نہ صلاحیت، میاں صاحب اور خان صاحب دائیں بازو کے سیاستدان ہیں۔

بلاول

مزید :

صفحہ اول -