حریت لیڈر شبیر شاہ کشمیر کا نیلسن منڈیلا،30سالوں سے بھارت کی قید بھگت چکے ہیں: صدر آزاد کشمیر

حریت لیڈر شبیر شاہ کشمیر کا نیلسن منڈیلا،30سالوں سے بھارت کی قید بھگت چکے ہیں: ...
حریت لیڈر شبیر شاہ کشمیر کا نیلسن منڈیلا،30سالوں سے بھارت کی قید بھگت چکے ہیں: صدر آزاد کشمیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیری بھارت ظلم و تشدد کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے ہوئے ہیں ۔بھارت کشمیر پر اپنا جبری تسلط قائم رکھنے میں ناکام ہو چکا ہے،بھارتی حکمران اور مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت انہیں سرنگوں کرنے کے لیے ہر حربہ آزما چکی ہے ، حریت لیڈر سید شبیر شاہ کشمیر کے نیلسن منڈیلا ہیں جو اس وقت تک 30 سال کی قید بھگت چکے ہیں۔شبیر شاہ نے ساری زندگی بھارتی پاسپورٹ صرف اس لیے حاصل نہیں کیا کہ وہ خود کو بھارتی شہری لکھنا یا کہلانا پسند نہیں کرتے۔

آصف زرداری کا احتساب عدالت سے بری ہونامیثاق جمہوریت کا ثبوت ہے:عمران خان کا الزام
صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد کرنے والے حریت رہنماﺅں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق، سید شبیر شاہ ، یاسین ملک ، آسیہ اندرابی ، مسرت عالم اور دیگر قائدین کشمیری قوم اور تحریک آزادی کے ہیروز ہیں۔ جو قید و بند کی صعوبتوں ، تشدد، جھوٹے مقدمات ، دھونس دھمکی اور ہر طرح کے منفی ہتھکنڈوں کے باوجود اپنے موقف پر ثابت قدم ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی عزائم اور حریت رہنماﺅں کے خلاف ہتھکنڈوں کے حوالے سے ہمارا حکومت پاکستان اور دفتر خارجہ کے ساتھ مسلسل رابطہ ہے۔ بھارتی آئین کی دفعات 370 اور 35 اے کے خاتمے کے پیچھے بھارتی حکمرانوں کے خطرناک عزائم پوشیدہ ہیں۔ وہ ان دفعات کو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

مزید :

مظفرآباد -