نئی حکومت سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں:بشریٰ انصاری

نئی حکومت سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں:بشریٰ انصاری

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ میں بازار کے کھانوں سے گریز کرتی ہوں ،بہت دل کیا تو سال میں ایک عادی مرتبہ کراچی میں ایک دکان پر نہاری کھانے چلی جاتی ہوں۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے بازار کے کھانوں سے الرجی ہے اس لیے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں زیادہ سے زیادہ اپنے گھر میں کھانے بناؤں اور اکثر کوکنگ میں خود ہی کرتی ہوں کیونکہ مجھے کسی اور کے ہاتھ کا ذائقہ اچھا نہیں لگتا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک مرتبہ باہر سے کھانا کھایا تھا تو مجھے فوڈ پوائزنگ کی شکایت ہو گئی تھی جس کے بعد میں نے باہر کے کھانوں سے توبہ کر لی البتہ سال میں ایک عادی مرتبہ جب نہاری کھانے کو دل کرتا ہے تو میں ایک اچھی شہرت رکھنے والی دکان پر چلی جاتی ہوں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نئے آنے والی حکومت سے امید ہے کہ وہ جلد عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے گی اور خاص طور پر ملک سے غربت اور جہالت کو ختم کرنے کے لئے ہر صوبے میں ٹاسک فورس قائم کر دینی چاہیے ۔

مزید : کلچر


loading...