اپنے لباس سے پاکستانی کلچر کی عکاسی کرتی ہوں:صائمہ جہاں

اپنے لباس سے پاکستانی کلچر کی عکاسی کرتی ہوں:صائمہ جہاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) نامور گلوکارہ صائمہ جہاں نے کہا ہے کہامریکہ میں ہونے والے تمام شوز کو سوچ سے زیادہ پذیرائی ملی ہے۔ پاکستان اوراس کے لوگ امن پسند اورپیارکرنے والے ہیں‘یہاں جب بھی کوئی غیرملکی آتا ہے تو اس کو دل وجان سے خوش آمدید کہا جاتا ہے‘ چاروں صوبوں کے لوگ اس معاملے میں ایک سی سوچ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکثر بیرون ملک ہونے والے پروگراموں میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہوں، اس موقع پرمیری پوری کوشش رہتی ہے کہ اپنے میوزک اورلباس کے ذریعے پاکستان کے خوبصورت کلچر کی عکاسی کروں تاکہ دنیا بھر میں ہماری طرف سے امن اوربھائی چارے کا پیغام پہنچ سکے۔

مزید :

کلچر -